بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے محرم الحرام كی مناسبت سے اپنے پيغام میں كہا محرم قربانی، شہادت، صداقت اور ثابت قدمی كا مہينہ ہے امام حسين علیہ السلام نے اس مہينے میں اپنے نانا رسول خدا(ص) كی شريعت كو خرافات اور بدعتوں سے نجات دی ہے۔
آيت اللہ قبلان نے كہا محرم الحرام وحدت اور اخوت كا مہينہ ہے اور اس مہينے كے آغاز میں ہم پيغمبر اسلام(ص) سے تجديد بيعت كرتے ہیں۔
انہوںنے كہا كہ حضرت عيسی (ع) اور پيغمبر اسلام(ص) دونوں كا مقصد لوگوں كو نيكی اور بھلائی كی طرف دينا تھا۔
آيت اللہ قبلان نے كہا كہ ہم محرم الحرام كے آغاز میں مسلمانوں اور عيسائيوں كو اتحاد و وحدت كی دعوت ديتے ہیں۔
511445