تركی میں "حافظ حسن كاآن" نامی قرآنی سنٹر كا افتتاح

IQNA

تركی میں "حافظ حسن كاآن" نامی قرآنی سنٹر كا افتتاح

12:41 - December 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1863629
بين الاقوامی گروپ: ۱۸ دسمبر ۲۰۰۹ء كو تركی كے شہر "وقف كبير" (Vakfikebir) میں "حافظ حسن كاآن" نامی قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "CIHAN" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں تركی كے وزير مذہبی امور "علی بارداك اوغلو" تركی كی رياست ترابزون كے مفتی "ويسل چاكی" اور شہر وقف كبير كے لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
"ويسل چاكی" اس قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی كلاسیں ان لوگوں كے لئے بہترين فرصت ہیں جو اپنے آپ كو فطرت سے ہم آہنگ كرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تركی رياست ترابزون میں اس وقت ۱۹۰ قرآنی كلاسیں موجود ہیں۔ ۲۰۰۹ء اور ۲۰۱۰ء كے تعليمی سال میں اس رياست میں تقريباً ۱۵۰۰ افراد حفظ قرآن اور پانچ ہزار سے زيادہ افراد قرائت قرآن كی تعليم میں مشغول ہیں۔
تركی كے وزير مذہبی امور نے بھی اپنی تقرير میں قرآن مجيد كی كتاب زندگی اور بشريت كے لئے ہدايت كی كتاب قرار ديا۔
511553

نظرات بینندگان
captcha