تركی كے ادارہ امور ديانت كے سربراہ كا قم میں دارالحديث انسٹیٹيوٹ كا دورہ

IQNA

تركی كے ادارہ امور ديانت كے سربراہ كا قم میں دارالحديث انسٹیٹيوٹ كا دورہ

12:39 - December 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1865924
ثقافت و آرٹ گروپ: تركی كے ادارہ امور ديانت كے سربراہ بارداك اوغلو نے ايك وفد كے ہمراہ قم میں دارالحديث انسٹیٹيوٹ كا دورہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس انسٹیٹيوٹ كے شعبہ علوم و معارف حديث حجت الاسلام والمسلمين "مہدی مہريزی" نے معزز مہمانوں كا دارالحديث انسٹیٹيوٹ قم میں خير مقدم كيا۔
حجت الاسلام مہريزی نے دارالحديث انسٹیٹيوٹ كی كاركردگی كی رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ ۲۰ سالوں سے دارالحديث انسٹیٹيوٹ اپنی سرگرميوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ كی طرف سے اب تك علوم حديث میں ۲۰۰ سے زائد كتابیں شائع ہو چكی ہیں۔
بارداك اوغلو نے بھی دارالحديث كے اس دورے پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ حج كے موقعہ پر آيت اللہ محمد ری شہری سے ملاقات كے دوران اس انسٹیٹيوٹ كی سرگرميوں سے آگاہ ہوا تھا اور اسے ديكھنے كے لئے بڑی بے صبری سے انتظار كر رہا تھا۔
514536

نظرات بینندگان
captcha