بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "haberikra" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كی انجمن حمايت مستضعفان كے سربراہ محمد علی كوتان نے كہا كہ اس انجمن كے قيام كا مقصد راہ حق كی طرف قدم بڑھانا اور لوگوں كی خدمت كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ محرم وہ مہينہ ہے كہ جس میں سيدالشہداء امام حسين علیہ السلام اور ان كے ۷۲ باوفا ساتھيوں نے اسلام كی بقا كی خاطر جام شہادت نوش كيا اور واقعہ كربلا چودہ سو سال گزر جانے كے بعد بھی زندہ ہے۔
اس شعری مقابلے كے لئے ضروری ہے كہ اشعار تين مصرعوں سے كم نہ ہوں اور ۲۹ محرم الحرام تك اس مقابلے كے لئے اشعار ارسال كیے جا سكتے ہیں۔
514740