بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "e-haberajansi" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كی "حزب مستقل" كے سربراہ نے اپنے اخباری بيان میں تمام مسلمانوں كو شہادت امام حسين علیہ السلام كی مناسبت سے تسليت پيش كی انہوں نے مزيد كہا كہ تركی كے اہل بيت(ع) اور اہل تشيع نے گزشتہ ادوار میں ثابت كيا ہے كہ وہ ايك دوسرے كے دينی بھائی ہیں اور بغير كسی مشكل كے ايك ساتھ زندگی بسر كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تركی كی "حزب مستقل" تركی میں مسلمانوں كے اتحاد كی علامت كے طور پر عنقريب اہل بيت(ع) نامی يونيورسٹی كا افتتاح كرے گی۔
انہوں نے اس يونيورسٹی كے افتتاح كے وقت اور جگہ كا ذكر كيئے بغير كہا كہ اس يونيورسٹی كی تعمير كے سلسلے میں ابتدائی كام مكمل ہو چكا ہے۔
514742