بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "miadhu" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مالديو كے وزير مذہبی امور "شيخ محمد شاھم علی سعيد" نے كہا ہے كہ ديوھی زبان میں ترجمہ شدہ ان قرآنی نسخوں بہت سی آيات كا ترجمہ نہیں ہوا ہے مثال كے طور پر سورہ "الفجر" كا اصلاً ترجمہ نہیں ہوا قرآن مجيد كے ترجمے میں ان اگلاط كےپيش نظر مالديو كی وزارت مذہبی امور نے لوگوں سے اپيل كی ہے كہ وہ ان قرآنی نسخوں سےاستفادہ نہ كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم لوگوں كے تعاون سے ان قرآنی نسخوں كو جمع كر كے مالديو كی "فقہ كونسل" كے حوالے كریں گے تاكہ یہ كونسل ان قرآنی نسخوں كے بارے میں اپنی رائے كا اظہار كرے۔
515853