بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Gull Times" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شيخ تيسير التميمی نے يكم جنوری كو شہر الخليل میں اپنے جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ صہيونی حكومت، قدس شريف كو یہودی طرز پر بنانے اور اس كے اسلامی اور ثقافتی تشخص كو تباہ كرنے كے لئے فلسطينيوں كو اس شہر سے باہر نكالنے كے سلسلے كو جاری ركھے ہوئے ہے۔
انہوں نے oic كے عہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قدس شريف كے حالات كا جائزہ لينے اور صہيونی حكومت كے ان اقدامات كو روكنے كے لئے فوری طور پر ايك اجلاس منعقد كریں۔
517136