بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islamonline" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صہيونی حكومت كے وزير خارجہ كے مشير "دنی آيالوں" نے يكم جنوری كو روزنامہ "ھاآرتض" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے ايك جمہوری ملك كے نمائندے كو اس قسم كے مطالب كی تعريف نہیں كرنی چاہیے۔
يورپ كی یہودی كانگرس سے ركن "موشہ كانٹر" نے بھی ناروے كے وزير خارجہ كے اس اقدام پر ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسٹور كی جانب سے اس كتاب كی تعريف وتمجيد كرنے پر ہمیں بہت زيادہ دكھ ہوا ہے۔
ياد رہے كہ اس كتاب كے مولفين 'مدس گيلبرٹ" اور "اريك فوسہ" نے وزير خارجہ كے اس اقدام كی حمايت كی ہے اور صہيونی حكومت كو فلسطينی شہريوں كے قتل عام كا ذمہ دار ٹھہرايا ہے۔
517247