غزہ كی سرحد پر لوہے كی ديوار كی تعمير كے لئے الازہر كی حمايت، قرآنی اصولوں كے خلاف ہے

IQNA

غزہ كی سرحد پر لوہے كی ديوار كی تعمير كے لئے الازہر كی حمايت، قرآنی اصولوں كے خلاف ہے

13:50 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868635
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی انجمن علمائے مسلمان نے ۲ جنوری كو اپنے ايك بيانیے میں غزہ كی سرحد پر لوہے كی ديوار تعمير كرنے كی حمايت میں الازہر كی اسلامی تحقيقاتی اسمبلی كے موقف پر شديد نكتہ چينی كی ہے اور الازہر كے اس موقف كو قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كے اصولوں كے خلاف قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائری روزنامہ "الخبر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كی انجمن علمائے مسلمان نے اپنے اس بيانیے میں كہا ہے كہ قرآن كريم اور نبی اكرم(ص) كی احاديث میں مسلمانوں كو كسی قسم كے نقصان پہنچانے كو حرام قرار ديا گيا ہے۔ بنابریں غزہ كی سرحد پر لوہے كی ديوار كی تعمير كی اجازت دينے پر مبنی الازہر كا فتوی قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كے خلاف ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ الازہر كو مختلف مسائل میں اسلامی فتوی دينے كا كوئی حق حاصل نہیں ہے اور عالم اسلام میں مسلمان فقہاء كو دينی مشروعيت عطا كرنے كا اہل نہیں ہے۔ اسی طرح اس انجمن نے مسلمان علماء كی عالمی يونين كے سربراہ "يوسف قرضاوی" كے ديوار كی مخالفت میں موقف كی قدردانی كی ہے۔
ياد رہے كہ يوسف قرضاوی نے غزہ كی سرحد پر لوہے كی ديوار بنانے كو اسلامی دستورات كے مخالف قرار ديا ہے۔
517793

نظرات بینندگان
captcha