بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islamrf كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس علاقے كے مسلمانوں نے كئی سالوں سے زكوۃ كو جمع كرنے كے لئےاقدامات انجام ديئے ہیں ليكن اس وقت ہمیں ايك مستقل ادارے كی ضرورت ہے جو علاقے میں زكوۃ كو جمع كر سكے لہذا اس شہر كے مسلمانوں كو زكوۃ كے لئے خصوصی ايك كميشن تشكيل دينے كے لئے متحد ہونا چاہیے۔
سارٹوو شہر كے مفتی "مقدس بيبارسوفا" نے اس فيصلے كے بارے میں كہا ہے كہ دو سال سے ايك چھوٹی انجمن مسلمانوں كی زكوۃ كو جمع كر رہی ہے ليكن یہ انجمن بہت چھوٹی ہے اور وسيع پيمانے پر كام نہیں كر سكتی لہذا اس مسئلے كے حل كے لئے ايك خصوصی كميشن كی ضرورت ہے۔
517928