لبنان كی اعلی شرعی اسمبلی كی نشست كا اہتمام

IQNA

لبنان كی اعلی شرعی اسمبلی كی نشست كا اہتمام

13:54 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868640
فن وثقافت گروپ: لبنان كی اعلی شرعی اسمبلی نے ۲ جنوری كو بيروت كے دارالافتاء مں ايك نشست منعقد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے اہل سنت كے مفتی محمد رشيد قبانی كی صدارت میں منعقد ہونے والی اس نشست میں اسلامی اور وقفی امور اور لبنان سے مربوط مسائل پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
لبنان كی اعلی شرعی اسمبلی نے اس ملك كے حالات دوبارہ خراب ہونے پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مسئلہ دوبارہ اس ملك كی سياسی فضاء كو بحرانی كر دے گا كہ جس كے اثرات ابھی تك باقی ہیں۔
اس اسمبلی نے نئے عيسوی اور ہجری سال كے آغاز كی مناسبت سے مسلمانوں اور عيسائيوں كو مباركباد پيش كرتے ہوئے تمام لبنانی شہريوں كے لئے اس سال كو خيروبركت اور امن وامان كا سال قرار دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
517886

نظرات بینندگان
captcha