سينيگال میں "اسلامی معيشت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

سينيگال میں "اسلامی معيشت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:59 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868656
بين الاقوامی گروپ: افريقہ اسلامی اقتصاد انسٹیٹيوٹ "IAFI" كی كوششوں اور سينيگال كی وزارت اقتصاد كے تعاون سے ۱۰ جنوری كو سينيگال كے دارالحكومت "داكار' میں مغربی آفريقہ كی مالی اور اقتصادی يونين "UEMO" كے دفتر میں "اسلامی معيشت" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے APS كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد آفريقہ كے مغربی ممالك میں سرمایہ كاری كرنے كے لئے پرشين گلف كے ممالك كی كمپنيوں كو جلب كرنے كے طريقوں كا جائزہ لينا ہے۔
اسی طرح نشست میں مغربی آفريقہ كی اقتصادی يونين كے ركن ممالك كے نمائندوں كو اقتصاد اور اسلامی بينك كاری كے قوانين وضوابط كے بارے میں معلومات فراہم كرنا ہے۔
518050

نظرات بینندگان
captcha