بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےقطری روزنامہ "العرب" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كے پہلے مرحلے میں منتخب افراد، فائنل راؤنڈ میں حصہ لے رہے ہیں اور ابتدائی مرحلے میں ۱۶۰۰ افراد میں سے ۱۰۵ افراد فائنل راؤنڈ میں پہنچے ہیں۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كےسربراہ "خالد بن محمد آل ثانی نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے افراد كا تعلق قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ حفظ قرآن كريم كے ۷۷ سنٹرز سے ہے۔
ان مقابلوں میں قطری شہريوں كے علاوہ اس ملك میں مقيم ديگر ممالك كےباشندے بھی شركت كر سكتے ہیں اور ان مقابلوں كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
518292