الجزائر كے شہر "تلمسان" میں جديد اسلامی وقرآنی سنٹر كی تعمير

IQNA

الجزائر كے شہر "تلمسان" میں جديد اسلامی وقرآنی سنٹر كی تعمير

14:16 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869646
بين الاقوامی گروپ: ۲۰۱۰ء میں الجزائر كے شہر تلمسان كا عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت كےطور پر منتخب ہونے كی مناسبت سے اس شہر میں ايك جديد اسلامی اور قرآنی سنٹر تعمير كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۰۱۰ء میں تلمسان شہر كا عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت انتخاب ہونے كی وجہ سے اس شہر میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں اور اس شہر كے بہت سے آثار قديمہ كی مرمت اور تعمير نو كی جا رہی ہے۔
اسی بنا پر اس شہر میں ايك عظيم اسلامی و قرآنی سنٹر كی تعمير كا آگاز ہو چكا ہے كہ جس میں سيمينار ہال، لائبريری، علمی اور ثقافتی سرگرميوں كے پانچ ہالز، خواتين وحضرات كی تعليم قرآن كا شعبہ اور انٹرنیٹ ہال شامل ہیں۔
518993

نظرات بینندگان
captcha