دوحہ كی بين الاقوامی كتب نمائش میں قرآنی نسخوں كو بہت زيادہ پذيرائی

IQNA

دوحہ كی بين الاقوامی كتب نمائش میں قرآنی نسخوں كو بہت زيادہ پذيرائی

14:19 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869655
بين الاقوامی گروپ: دوحہ كی بين الاقوامی كتب نمائش میں دنيا كے مختلف ممالك سے چھپنے والے قرآنی نسخوں كو بہت زيادہ پسند كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ كی اس سال بين الاقوامی كتب نمائش میں قرآن كريم كے ايسے نسخوں كو ركھا گيا ہے كہ جو اپنی مثال آپ ہیں اور یہ فنی اور قابل توجہ حروف سے تحرير كیے گئے ہیں۔
قطر كے "الاحسان" پبليكيشنز نے دنيا كے مختلف ممالك میں چھپنے والے جذاب اور مختلف قسم كے قرآنی نسخوں كو اس نمائش میں ركھا ہے جن میں سے ايك تركی سے شائع ہونے والا نفيس قرآنی نسخہ ہے جس كا ہدیہ ۴۰۰۰ قطری ريال ہے۔
اس نمائش میں شريك ايرانی شخص "ياسر يعقوبی" نے قطر كی سركاری خبررساں ايجنسی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دوحہ اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ايران نے زيادہ تر دينی كتابوں اور قرآنی نسخوں كو پيش كيا ہے۔
518896

نظرات بینندگان
captcha