عراقی صدر كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كی مذمت

IQNA

عراقی صدر كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كی مذمت

17:58 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869918
بين الاقوامی گروپ: عراقی صدر "جلال طالبانی" نے ۵ جنوری كو سعودی عرب كے بادشاہ "عبداللہ بن عبدالعزيز" كے نام اپنے ايك خط میں اس ملك كے شدت پسند وہابی "عالم دين "محمد العريفی" كی جانب سے آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی كی اہانت كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جلالی طالبانی نے اس خط میں لكھا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كی اہانت تمام عراقی عوام كی اہانت ہے اور یہ چيز مسلمانوں كے درميان اسلامی السنجام اور بھائی چارے كو نقصان پہنچاتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آيت اللہ سيستانی، شيعوں كے عاليقدر مرجع تقليد ہونے كے علاوہ عراق كے تمام لوگوں كے لئے الفت اور دوستی كا نمونہ ہیں اور انہوں نے عراق كے قومی اور مذہبی فسادات كی آگ كو بجھانے میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔
عراقی صدر نے اپنے اس خط میں سعودی عرب كے بادشاہ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ملك كے علماء سے كہیں كہ وہ تفرقہ آميز فتووں اور تقريروں سے اجتناب كریں اور اسلامی وحدت والسنجام كی خاطر كوشش كریں۔
519554

نظرات بینندگان
captcha