برطانوی شيعوں كی جانب سے سعودی عرب كے وہابی مفتی كی عدالت میں شكايت

IQNA

برطانوی شيعوں كی جانب سے سعودی عرب كے وہابی مفتی كی عدالت میں شكايت

18:02 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869924
بين الاقوامی گروپ: برطانوی شيعوںنے آيت اللہ سيد علی سيستانی كی اہانت كرنے كی وجہ سے سعودی عرب كے شدت پسند وہابی مفتی "محمد العريفی" كے بارے میں برطانیہ كی عدالت میں شكايت كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن میں اہل البيت(ع) عالمی سنٹر كے سربراہ "محمد الموسوی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ برطانوی شيعوں نے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كرنے والے سعودی عرب كے شدت پسند وہابی مفتی "محمد العريفی" كے بارے میں ايك ملك كی عدالت میں شكايت كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ۲۰۰۶میں برطانیہ كے منظور شدہ قانون كے مطابق دنيا كے كسی كونے كا كوئی دينی اور سياسی مقام، تفرقہ آميز بات كرے كہ جس كی وجہ سے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان اختلاف پيدا ہو تو اس كا یہ اقدام جرم شمار ہوتا ہے اور اس شخص كا غيبی طور پر بھی كيس لڑا جائے گا۔
الموسوی نے سٹيلائٹ چينل "الفرات" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ تمام يورپی ممالك كے شيعہ اس وہابی مفتی محمد العريفی كے خلاف شكايت كرنے كے لئے اس قسم كا اقدام كریں گے۔
519677

نظرات بینندگان
captcha