بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف كے اسلامی تحقيقاتی ادارہ كے انچارج "محمد العمر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ امتحان كويت كے مختلف علاقوں میں موجود اسلامی تحقيقاتی ادارہ سے وابستہ حفظ قرآن كريم كے ۷۵ سنٹرز میں منعقد ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حفظ قرآن كريم كے سنٹرز نے فقہی و شرعی علوم كے فہم اور قرآن كريم كے حفظ اور سيرہ و سنت نبوی میں تحقيق كرنے كی طرف جوانوں كو راغب كرنے میں اہم كردار ادا كيا ہے اور یہ مسئلہ كويتی معاشرے كے لئے بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
520113