لندن میں "مسلمان معاشروں میں موسيقی" نامی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

لندن میں "مسلمان معاشروں میں موسيقی" نامی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

13:14 - January 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1870479
بين الاقوامی گروپ: لندن میں "آقا خان" يونيورسٹی كے اسلامی تہذيبوں كے مطالعاتی انسٹیٹيوٹز میں ۶ فروری كو "مسلمان معاشروں میں موسيقی" كے موضوع پر تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "h-net.msu" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی وركشاپ كے صبح كے ٹائم مسلمانوں كے مختلف معاشروں میں موسيقی سے مربوط تاريخی مسائل، موسيقی كے قبول اور عدم قبول كرنے كے بارے میں مختلف نظريات اور مسلمان معاشروں میں موسيقی كے آلات سے استفادہ كرنے اور موسيقی كا كردار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
اس كے علاوہ مسلمان معاشروں میں موجودہ موسيقی كی اہميت كے بارے میں مختلف نظريات اور دينی موسيقی كے ميدان میں خلاقيت جيسے موضوعات كا جائزہ بھی ليا گيا ہے اور اس وركشاپ كے سيكنڈ ٹائم شركاء كو موسيقی كے آلات سے آگاہ كيا گيا ہے۔
520515
نظرات بینندگان
captcha