تركی میں "مطبوعات میں عاشورا" نامی تقسيم انعامات كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

تركی میں "مطبوعات میں عاشورا" نامی تقسيم انعامات كے پروگرام كا انعقاد

12:42 - January 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1871039
بين الاقوامی گروپ: "راہ جعفری" نامی جريدے كی كوششوں سے استنبول میں ۱۵ جنوری كو "مطبوعات میں عاشورا" نامی تقسيم انعامات كا پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے استنبول كی "زينبیہ" مسجد كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے جعفری شيعوں سے متعلق "راہ جعفری" جريدہ ہر سال تاسوعا اور عاشور كے بعد ايك شاندار پروگرام منعقد كر كے استنبول كے ھالكالی چوك میں "عاشور كے عالمی ماتم" كے پروگرام كے بارے میں بہتر پيش كرنے والے میڈيا اور مطبوعات كو انعامات عطا كرتا ہے۔
اس كے علاوہ اس پروگرام میں عاشورائے حسينی كے موضوع كی بہترين تصوير، بہترين مقالہ، فلم اور تصويری رپورٹ كو بھی انعامات عطا كرتا ہے۔
520804

نظرات بینندگان
captcha