امان میں "غزہ فتح سے ہمكنار ہوا" نامی طلباء فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

امان میں "غزہ فتح سے ہمكنار ہوا" نامی طلباء فيسٹيول كا انعقاد

13:01 - January 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1871059
فن وثقافت گروپ: امان كی علوم تطبيقی يونيورسٹی كی طلباء كونسل كی كوششوں سے ملت فلسطين كے ساتھ اتحاد و ہمدردی كا اعلان كرنے كی غرض سے ۸ جنوری كو اس يونيورسٹی میں "غزہ فتح سے ہمكنار ہوا" نامی طلباء فيسٹيول منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غزہ كی پٹی میں صہيونی حكومت كی ۲۲ روزہ جنگ كی پہلی برسی كی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس فيسٹيول میں امان كی علوم تطبيقی يونيورسٹی كی طلباء كونسل كے سربراہ اور بعض اردنی اسٹوڈنٹس نے شركت كی ہے۔
اس فيسٹيول میں '' غزہ كے اندرونی حالات كا مشاہدہ"، "كاميابی اور فتح كے راستے" كے عناوين پر فلمیں بھی دكھائی گئی ہیں۔
521016

نظرات بینندگان
captcha