مراكش میں ملك محمد ششم نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

مراكش میں ملك محمد ششم نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

15:03 - January 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1871610
بين الاقوامی گروپ: كاسابلانكا میں ۱۶ سے ۱۸ فروری تك ملك محمد ششم نامی حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے MAP كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مراكش كی وزارت مذہبی امور نے اپنے ايك بيانیے میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان قرآنی مقابلوں میں بعض اسلامی ممالك كے ممتاز قراء اور حفاظ شركت كریں گے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ان مقابلوں كا مقصد حفظ اور قرائت قرآن كريم كی ثقافت كی ترويج كرنا ہے اور یہ مقابلے پيغمبر اسلام(ص) كی ولادت با سعادت كے ايام میں كاسابلانكا كی "مسجد حسن دوم" قرآنی سكول كے سيمينار ہال میں منعقد ہوں گے۔
521431

نظرات بینندگان
captcha