غزہ میں "قرآن كريم میں میڈيكل اعجاز" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

غزہ میں "قرآن كريم میں میڈيكل اعجاز" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

15:07 - January 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1871623
بين الاقوامی گروپ: غزہ شہر كے يورپی ہسپتال كے ہال میں ۱۰ جنوری كو "قرآن كريم میں میڈيكل اعجاز" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں غزہ كی پٹی كے بعض ڈاكٹروں اور قرآنی محققين نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار غزہ كے يورپی ہسپتال كے تعلقات عامہ سے وابستہ سماجی وثقافتی كمیٹی كی كوششوں سے منعقد ہوا ہے جس میں قرآن كريم كی آيات میں میڈيكل اعجاز پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
غزہ كی پٹی میں قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كے سنٹر كے سربراہ "احمد المزين" نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ میڈيكل نے آج جس چيز كا علم حاصل كيا ہے وہ علم میڈيكل كے مختلف ميدانوں میں قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كی حقيقت سے عكاسی كرتا ہے۔
521563

نظرات بینندگان
captcha