بيروت میں ماہنامہ "اريج القرآن" كے جديد شمارے كی اشاعت

IQNA

بيروت میں ماہنامہ "اريج القرآن" كے جديد شمارے كی اشاعت

15:08 - January 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1871625
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی جمعيت قرآن كريم كی كوششوں سے بيروت میں ماہنامہ "اريج القرآن" كا اٹھائيسواں شمارہ شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ شمارہ محرم الحرام سے مخصوص ہے اور اس میں قرآنی موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس ماہنامہ كے مختلف حصوں میں "داستان اور آيت"، "قرآنی اخبار"، "قرآنی افراد سے گفتگو"، "اہل بيت(ع) كے كلام میں قرآن" قرآنی استفادات اور قرآنی مقابلہ جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
داستان اور آيت كے حصہ میں آيت مودت فی القربی اور امام سجاد علیہ السلام اور شامی مرد كی گفتگو كی داستان كو تحرير كيا گيا ہے اور انٹرويو كے حصہ میں مشہور مصری قاری "احمد عبدالحی عبدالجليل" كے انٹرويو كو شائع كيا گيا ہے۔
اس شمارے كے بارے میں مزيد معلومات حاصل كرنے كے لئے جميعت قرآن كريم لبنان كی سائٹ كی طرف رجوع كيا جا سكتا ہے كہ جس كا ایڈريس یہ ہے۔ www.qurankarim.org
521820

نظرات بینندگان
captcha