فرانس میں حلال مصنوعات كی نمائش كا انعقاد

IQNA

فرانس میں حلال مصنوعات كی نمائش كا انعقاد

15:08 - January 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1871626
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس كے "Halal Expo" ہال میں ۳۰ اور ۳۱ مارچ كو حلال مصنوعات كی نمائش لگائی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"نے MAP كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "Halal Expo" ہال كے انچارج "آنتوان بنول" نے اس بارے میں كہا ہے كہ فرانس میں ۵۰ لاكھ سے زائد مسلمان آباد ہیں اور وہ اس ملك كی حلال مصنوعات كی ماركیٹ میں چار كروڑ ڈالر سے زائد سرمایہ كاری كیے ہوئے ہیں۔ لہذا اس ملك میں حلال مصنوعات كی نمائش لگانا بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہر روز حلال مصنوعات كی پروڈكشن میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا "Halal Expo" ہال ان مصنوعات كو پيش كرنے كا موقع فراہم كر رہا ہے۔
521480
نظرات بینندگان
captcha