كتاب "ہستی وہبوط، انسان در اسلام" كا آلبانوی زبان میں ترجمہ

IQNA

كتاب "ہستی وہبوط، انسان در اسلام" كا آلبانوی زبان میں ترجمہ

14:52 - January 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1872100
علمی و تحقيقی گروپ: حجۃ الاسلام والمسلمين حميد پارسانيا كی تاليف كتاب "ہستی و ہبوط، انسان در اسلام" كا ترجمہ ڈاكٹر سليم سليمانی نے كيا ہے اور اس كتاب كا ديباچہ ڈاكٹر سعيد خليل ويچ نے آلبانوی زبان میں تحرير كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے ۲۳۰ صفحات ہیں جس میں سے ۱۱۹ صفحے المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی سے فارغ التحصيل ڈاكٹر سعيد خليل ويچ نے ديباچہ كے طور پر تحرير كیے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب میں دينی شناخت انسان، عرفانی، فلسفی اور اسلامی معنويت سے پيدا ہونے والی توحيد جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس كتاب كو اس لیے ترجمہ كے لئے انتخاب كيا گيا ہے كيونكہ یہ عرفانی اور توحيدی رنگ ركھتی ہے اور ساتھ ساتھ اس كتاب كا سرچشمہ حقيقی حوزوی مكتب ہے۔
522099

نظرات بینندگان
captcha