بين الاقوامی امداد اسلامی آرگنائزيشن مكہ مكرمہ میں وقف كے منصوبوں پر كام كر رہی ہے

IQNA

بين الاقوامی امداد اسلامی آرگنائزيشن مكہ مكرمہ میں وقف كے منصوبوں پر كام كر رہی ہے

14:59 - January 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1872110
بين الاقوامی گروپ: بين الاقوامی امداد اسلامی آرگنائزيشن خيراتی اور امدادی منصوبوں كی انجام دہی كے لئے سرمایہ كی فراہمی كی غرض سے مكہ كے مختلف مقامات پر ۶ وقفی منصوبوں كو تاسيس كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Arab News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی امداد اسلامی آرگنائزيشن شعبہ سعودی عرب كے سيكرٹری جنرل "عدنان خليل" نے ۱۰ جنوری كو ايك پريس كانفرنس میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس منصوبے كے اجراء كے لئے تقريباً ۴۷۰ ملين سعودی ريال ہیں اور اس آرگنائزيشن نے بعض مخيرات حضرات كے تعاون سے كچھ زمينوں كو خريدا ہے۔
انہوں نے اسلام میں وقف كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك كے سياسی اور سماجی ميدان میں وقف ايك اہم ركن ہے اور یہ اسلامی ممالك كی لائبريريوں، ہسپتالوں، سكولوں، مساجد كی تعمير اور اسلامی تمدن میں بنيادی كردار ادا كرتا ہے۔
عدنان خليل نے مزيد كہا كہ گزشتہ سال اس آرگنائزيشن كی چوتھی نشست میں اوقاف كے ان منصوبوں كی تاسيس كی منظوری دی گئی تھی۔
521879

نظرات بینندگان
captcha