بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے مذہبی امور اور خيراتی ادارے كے انچارج كے مشير "عمر محمد الخطيب" نے اس بارے میں كہا ہے دبئی كے مذہبی امور اور خيراتی ادارے كے شعبہ اسلامی انسٹیٹيوٹز كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس اجتماع كا مقصد قرآنی اور دينی ثقافت كی ترويج میں امارات كے اسلامی انسٹیٹيوٹز اور قرآنی سنٹرز كی اہميت اور كردار كو اجاگر كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس اجتماع میں قرآنی ثقافت كی ترويج میں اسلامی انسٹیٹيوٹز اور قرآنی سنٹرز كے پروگراموں اور سرگرميوں كے درميان انسجام اور ہماہنگی ايجاد كرنا جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
الخطيب نے كہا كہ امارات كے ۳۰ قرآنی سنٹرز اور ۱۸ اسلامی انسٹیٹيوٹز كے سربراہوں عہديداروں نے اس اجتماع میں شركت كرتے ہوئے قرآنی سرگرميوں كو تيز تر كرنے كے لئے اپنی اپنی تجاويز پيش كی ہیں۔
521998