بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت میں المہری دفتر نے ۱۱ جنوری كو اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ العريفی نے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كر كے مذہب شيعہ كی اہانت كی ہے جو اسلام ناب محمدی ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ آيت اللہ سيستانی نےعراقی عوام كے اتحاد و ويگانگت كے لئے بہت اہم كردار ادا كيا ہے اور یہ شيعہ عالم دين عراق كے لئے اميد كی كرن ہے، كيونكہ اگر آيت اللہ سيستانی نہ ہوتے تو عراق مذہبی اور قومی اختلافات كی آگ میں جل جاتا۔
حجۃ الاسلام والمسلمين المہری نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ العريفی نے اس اہانت كے ذريعے اسلام كے دشمنوں يعنی صہيونيوں كی خوشی كا باعث بنا ہے اور یہ اہانت استكبار كی بہت بڑی خدمت ہے۔
انہوں نے آخر میں اس شدت پسند وہابی مفتی سے كہا ہے كہ وہ اس اہانت كی بنا پر عالم تشيع سے معافی مانگے۔
522473