تركی كے وزير اعظم كو عظيم اسلامی ايوارڈ عطا گيا ہے

IQNA

تركی كے وزير اعظم كو عظيم اسلامی ايوارڈ عطا گيا ہے

14:24 - January 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1872549
بين الاقوامی گروپ: تركی كے وزير اعظم "رجب طيب اردوغان" كو سعودی عرب كے "ملك فيصل" نامی بين الاقوامی ايوارڈ ديا گيا ہے جودنيائے عرب كے نوبل انعام سے معروف ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ زمان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزير اعظم كی اسلام اور مسلمانوں كی خدمات اور اس ملك میں اسلامی ثقافت كے احياء كے لئے وسيع پيمانے پر كوششوں كی قدردانی كے سلسلے میں انہیں یہ ايوارڈ عطا كيا گيا ہے۔
ملك فيصل ايوارڈ كی منصف كمیٹی كے ايك ركن اور oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے تركی كے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ايوارڈ ايك عظيم اسلامی ايوارڈ ہے جو عالم اسلام كی علمی، سياسی، ثقافتی، سماجی اور دينی خدمات انجام دينے والے كو ديا جاتا ہے اور اس سال منصفين كی كمیٹی نے اسلام كی ترويج اور ترقی كے لئے كی جانے والی كوششوں كی وجہ سے اردوغان كو اس ايوارڈ كے لئے مشخص كيا ہے۔
522493

نظرات بینندگان
captcha