بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Cnobbi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نامہ نگاروں، سياسی عہديداروں، آرگنائزيشنز اور مذہبی وسماجی اداروں كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد فلسطين بالخصوص غزہ كے مظلوم عوام كے دردناك حالات كے بارے میں گفتگو كرنا ہے۔
اس سيمينار كو منعقد كرنے والوں نےمسئلہ فلسطين كے بارے میں روسی حكومت كے واضح موقف كی طرف اشارہ كرتے ہوئے دنيا كے تمام ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فلسطينی عوام كے قتل عام كو روكنے كے لئے كوششیں كریں۔
522524