نیٹو فورسز كے توسط سے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف افغانی مسلمانوں كا مظاہرہ

IQNA

نیٹو فورسز كے توسط سے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف افغانی مسلمانوں كا مظاہرہ

12:24 - January 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1872836
بين الاقوامی گروپ: افغانستان كے صوبے "ہلمند" كے "گرمسير" علاقے كے لوگوں نے ۱۲ جنوری كو نیٹو فورسز كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "ڈيلی ٹائمز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نیٹو افواج نے طالبان كے خلاف اپنے حملے كے دوران مسلمانوں كی الہی كتاب كی بے حرمتی كی ہے جس پر مسلمانوں نے اپنے شديد غم وغصہ كا اظہار كيا ہے۔
گزشتہ روز كے مظاہرے كےدوران افغانستان كی سيكورٹی فورسز اور بين الاقوامی فورسز كے درميان ہونے والی جھڑپوں میں كم از كم ۶ افراد مارے گئے ہیں۔
افغانستان میں نیٹو فوج كے ايك ترجمان نے اس حملے كے دوران قرآن كريم كی بے حرمتی كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم اس تہمت كا سنجيدگی سے جائزہ لیں گے۔
522992

نظرات بینندگان
captcha