بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن ادبيات ترك استنبول نے اپنی ماہانہ نشستوں كے سلسلے كو جاری ركھتے ہوئے اس مہينے كی نشست میں پيغمبر اكرم(ص) كی وفات كے بعد اسلامی معاشرے كے حالات كا جائزہ ليا ہے جس میں يونيورسٹی كے اساتذہ، محققين اور دانشوروں نے شركت كی ہے۔
تاريخ اسلام كے محقق اور مورخ "نہال شاہين اوتكو" نے اس نشست میں حضرت محمد(ص) كی وفات كے بعد رونما ہونے والے تاريخی واقعات اور موجودہ دور میں اسلامی معاشرے كا انجام كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
523013