مسلمان، قدس اور فلسطين كے اسلامی تشخص كو فراموش نہیں كریں گے: مسجد الاقصی كے خطيب

IQNA

مسلمان، قدس اور فلسطين كے اسلامی تشخص كو فراموش نہیں كریں گے: مسجد الاقصی كے خطيب

12:24 - January 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1872839
بين الاقوامی گروپ: مسجد الاقصی كے خطيب اور فلسطين كے مذہبی امور كی اعلی كونسل كے سربراہ "عكرمۃ صبری" نے كہا ہے كہ مسلمان، فلسطين اور قدس كے تشخص كے اسلامی ہونے پر مبنی الہی فيصلے سے ايك قدم بھی پيچھے نہیں ہٹیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قاہرہ میں مصر كی قرآن وسنت انجمن "المحمدیہ" كی كوششوں سے ۱۲ جنوری كو "قدس اور فلسطين" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے "عكرمۃ صبری" نے كہا ہے كہ مسجد الاقصی، مسلمانوں كے نزديك ايك مقدس اور مبارك مقام ہے اور اس مسجد كی شان ومنزلت، مسجد الحرام اور مسجد النبی(ص) سے كم نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا كے تمام مسلمانوں كو فلسطين كے اسلامی تشخص كی حفاظت كرنی چاہیے اور قدس شريف اور فلسطين كے اسلامی اور تاريخی ورثے كی حفاظت كرنا تمام مسلمانوں كی شرعی اور دينی ذمہ داری ہے۔
523055

نظرات بینندگان
captcha