تركی كے شہر "كشان" كی مساجد میں اسلامی تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

تركی كے شہر "كشان" كی مساجد میں اسلامی تعليمی كورس كا انعقاد

13:26 - January 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1872882
بين الاقوامی گروپ: تركی كے صوبے "اديرنہ" كے شہر "كشان" كی علماء كونسل كی كوششوں سے يكم فروری سے دينی علوم اور قرائت قرآن كريم كے تعليمی كورس كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے CIHAN كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے شہر كشان كے مفتی "سليمان ينيچ اری" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآنی كورسز تركی كی وزارت مذہبی امور كی ۲۰۱۰ء كی سرگرميوں كے قالب میں منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ابتداء میں یہ كلاسیں، تين مسجدوں میں منعقد ہوں گی ليكن آئندہ مہينوں میں دينی علوم كے شائقين كی تعداد میں اضافہ كی صورت میں سات مساجد میں یہ كلاسیں منعقد ہوں گی۔
523167
نظرات بینندگان
captcha