ڈنمارك میں ۱۷ اسلامی انسٹیٹيوٹز سرگرم عمل ہیں

IQNA

ڈنمارك میں ۱۷ اسلامی انسٹیٹيوٹز سرگرم عمل ہیں

12:38 - January 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1873454
فن وثقافت گروپ: ڈنمارك كے اسلامی انسٹیٹيوٹ كے سابقہ انچارج نے اس ملك میں ۱۷ اسلامی انسٹیٹيوٹ كے سرگرم عمل ہونے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حسين ساجد نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ان سترہ اسلامی انسٹیٹيوٹز میں سے ۱۵ انسٹیٹيوٹ كا تعلق اہل سنت اور ۲ كا تعلق اہل تشيع سے ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ہالينڈ، ناروے، ڈنمارك اور آئس لينڈ كی آبادی ۲۵ كروڑ ہے جن میں سے ۱۲ لاكھ مسلمانوں كی آبادی ہے۔
ساجد نے مزيد كہا كہ ان ممالك میں ۷۰ فيصد اہل سنت اور ۳۰ فيصد شيعہ آباد ہیں جو مختلف اسلامی ممالك سے ہجرت كر كے اس ملك میں آباد ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ اس ملك كاسركاری دين عيسائيت ہے ليكن یہاں پر عيسائيت كی كوئی خبر نہیں ہے اور عيسائيت كے پابند افراد بہت كم ہیں۔
انہوں نے ان ممالك میں شيعہ تبليغی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ چند سال قبل یہاں پر ايك شيعہ مبلغ بھی موجود نہیں تھا ليكن المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی كوششوں كی بركت سے اس وقت ان ممالك میں ۱۲ طلباء موجود ہیں اور لوگ ان كا بہت احترام كرتے ہیں۔
523647

نظرات بینندگان
captcha