مفتی لبنان كی تركی كے صہيونی مخالف موقف كی قدردانی

IQNA

مفتی لبنان كی تركی كے صہيونی مخالف موقف كی قدردانی

12:36 - January 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1873460
فن وثقافت گروپ: لبنان كے اہل سنت كے مفتی محمد رشيد قبانی نے ۱۴ جنوری كو ملت فلسطين كے خلاف اس غاصب حكومت كی كونسل پرستی كی سياست كے خلاف تركی كے موقف اور قدس شريف كو یہودی بنانے كو مسترد كرنے كی اس ملك كے اعلی حكام كی كوششوں كی قدردانی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق قبانی نے اقوام متحدہ كے فيصلوں كے مقابلے میں صہيونی حكومت كی سركشی اور بين الاقوامی قوانين كی پابندی نہ كرنے پر تركی كے صدر اور وزير اعظم كے موقف كو سراہا ہے۔
لبنان كے اہل سنت كے مفتی نے صہيونی حكومت كے مقابلے میں تركی كے شديد موقف كی تعريف كرتے ہوئے لبنان اور تركی كی حكومتوں كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
523781
نظرات بینندگان
captcha