لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تيسرے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تيسرے فيسٹيول كا انعقاد

13:11 - January 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1873490
فن و ثقافت گروپ: لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں اور تين انسٹیٹيوٹز "مركز بيروت الدولی للانتاج والتوزيع الفنی"، "الجمعیہ اللبنانیہ للفنون ۔ رسالات" اور "ٹی وی چينل المنار" كے تعاون سے ۱۱ سے ۱۵ فروری تك بيروت میں ايرانی فلموں كا تيسرا فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد حسين رئيس زادہ" نے ۱۲ جنوری كو ايرانی فلموں كے تيسرے فيسٹيول كی افتتاحی تقريب میں كہا ہے كہ آرٹ ،ملتوں كے ثقافتی ڈھانچے كا ايك جزءلا نيفك ہے اور ايرانی سنيما نے گزشتہ ۳۰ سال كے دوران پروڈكشن، فلمی ڈائريكٹری اور فلم بنانے كے ميدان میں دنيا میں اپنی صلاحيتوں كا لوہا منوايا ہے۔
انہوں نے اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد سنيما كی ترقی اور بين الاقوامی ايوارڈ حاصل كرنے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے آخر میں ايرانی فلموں كے فيسٹيول میں لبنانی انسٹیٹيوٹز كی شركت كی قدردانی كی ہے۔
523805

نظرات بینندگان
captcha