مكہ مكرمہ میں حج تحقيقات نامی دسویں علمی سيمينار كا انعقاد

IQNA

مكہ مكرمہ میں حج تحقيقات نامی دسویں علمی سيمينار كا انعقاد

13:23 - January 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1874036
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ كی "ام القری" يونيورسٹی میں مكہ مكرمہ كے امير اور حج كی مركزی كمیٹی كے سربراہ "خالد الفيصل" كی صدارت میں ۲۳ جنوری كو حج تحقيقات نامی دسواں علمی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مكہ كی "ام القری" يونيورسٹی كے سربراہ "وليد بن حسين ابوالفرج" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد پر مكہ كے امير كی نگرانی اس بات كی دليل ہے كہ وہ حج تحقيقات كے بارے میں اہم فيصلے كرنے كا بہت شوق ركھتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ سيمينار ہر سال منعقد ہوتا ہے اور سعودی عرب كے مختلف علمی مراكز اور يونيورسٹيوں كے محققين خانہ كعبہ كے زائرين كو سہوليات فراہم كرنے كے بارے میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خيال كرتے ہیں۔
524020

نظرات بینندگان
captcha