بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے اخلاق كے استاد اور فيلسوف "نورالدين توپچو" كی سویں سالگرہ كی مناسبت سے سے اس نشست كا انعقاد كيا جا رہا ہے جو ۱۷ جنوری تك جاری رہے گی۔
اس نشست میں اخلاق كے بارے میں نورالدين توپچو كے نظریہ كے بارے میں بحث وگفتگو كی جا رہی ہے اور يونيورسٹی كے اساتذہ اسلامی اخلاق، اخلاق اور میڈيا، موجودہ معاشرہ اور دينی اور سماجی، اخلاق اور سياست میں اخلاق جيسے موضوعات پر تبادلہ خيال كر رہے ہیں۔
تركی كے مولفين كی انجمن كے سربراہ "محمد دوغان" نے اس ملك كی مطبوعات سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی كی وزارت تعليم نے نصابی تعليم كو اپنا ہدف بنا ركھا ہے اور معنويات اور دينی اور سماجی اخلاق كو فراموش كر ركھا ہے اور اب وہ وقت آ گيا ہے كہ ہم اس عظيم فيلسوف كی تعليمات سے الہام ليتے ہوئے اس معاشرے میں اخلاق كی بحث كو نماياں كریں۔
524228