قطر میں غزہ كے موضوع پر طلباء كے بين الاقوامی اجتماع كا انعقاد

IQNA

قطر میں غزہ كے موضوع پر طلباء كے بين الاقوامی اجتماع كا انعقاد

14:10 - January 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1874559
بين الاقوامی گروپ: دنيا كے مختلف ممالك كے ۲۰۰ سے زائد طلباء ۱۶ جنوری كو قطر كے دارالحكومت دوحہ میں اكٹھے ہوئے ہیں تاكہ غزہ پر صہيونی حكومت كے حملے كے غزہ كے تعليمی حالات پر اثرات كا جائزہ لیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نےروزنامہ "peninsula" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی كمیٹی "الفخورہ" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار میں تعليمی ميدان میں غزہ كے لوگوں كو درپيش چيلنجز اور اس علاقے پر صہيونی حكومت كے حملے كے بعد اردن كے مغربی كنارے اور غزہ میں تلعيم كا جائزہ ليا گيا ہے۔
قطر، فلسطين، مصر، امارات، سعودی عرب اور امريكہ كے مقررين نے اس سيمينار میں غزہ كے موجودہ حالات كا جائزہ ليتے ہوئے غزہ كے طلباء كے لئےايك تعليمی نظام مہيا كرنے كے لئے مدد كرنے پر آمادگی ظاہر كی ہے۔
524765

نظرات بینندگان
captcha