امريكہ میں سعودی عرب كے وہابی مفتيوں كے تكفيری فتووں كی رپورٹ كی اشاعت

IQNA

امريكہ میں سعودی عرب كے وہابی مفتيوں كے تكفيری فتووں كی رپورٹ كی اشاعت

14:16 - January 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1874566
بين الاقوامی گروپ: واشنگٹن كے پرشين گلف مطالعاتی سنٹر سعودی عرب كے شدت پسند وہابی مفتيوں كے دہشت گردی اور تكفيری فتووں كے بارے میں انگريزی زبان میں ايك رپورٹ شائع كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے نيوز چينل راصد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ واشنگٹن كے پرشين گلف مطالعاتی سنٹرنے اسلامی مذاہب اور اديان كے پيروكاروں كے خلاف دينی نفرت ايجاد كرنے اور كفر كے فتوے لگانے والے وہابی علماء اور مفتيوں كے فتووں كی ايك رپورٹ شائع كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
یہ امريكی كانگرس اور سينٹ كے اراكين، امريكہ حكام اور عہديداروں، تحقيقی سنٹرز، مغربی معاشروں كے سفارتخانوں، امريكی اور بين الاقوامی میڈيا كو اس رپورٹ كے سينكڑوں نسخے پيش كرے گا۔
524783

نظرات بینندگان
captcha