غزہ كی فولادی ديوار كی تعمير پر نكتہ چينی كرنے كی وجہ سے مصر كی مساجد كے ۱۷ خطباء كی سرزنش

IQNA

غزہ كی فولادی ديوار كی تعمير پر نكتہ چينی كرنے كی وجہ سے مصر كی مساجد كے ۱۷ خطباء كی سرزنش

14:15 - January 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1874567
بين الاقوامی گروپ: مصر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے غزہ كی پٹی كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير پر نكتہ چينی كرنے كی وجہ سے اس ملك كی مساجد كے ۱۷ خطباء كی سرزنش كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "الشريعۃ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے صوبے "الدقہلیۃ" كی مسجد كے خطيب "سامی حسان" نے اس بارے میں كہا ہے كہ مصر كی وزارت اوقاف نے ۱۶ جنوری كو ان خطباء كی سرزنش كرتے ہوئے انہیں جنوری اور فروری كی تنخواہیں ادا نہیں كرے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ غزہ كی فولادی ديوار كی تعمير ميرا اعتراض ايك انسانی اعتراض تھا كيونكہ حكومت مصر كا یہ اقدام آسمانی اديان كی تعليمات اور ہيومن رائٹس كے بين الاقوامی قوانين كے خلاف ہے اور غزہ كی پٹی میں ہمارے دينی بھائيوں كے حقوق كی واضح خلاف ورزی ہے۔
524733

نظرات بینندگان
captcha