بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے شركاء نے سعودی شدت پسند وہابی مفتی محمد العريفی كے آيت اللہ سيستانی كے خلاف توہين آميز بيانات كی مذمت كی ہے اور كربلا میں امام حسين علیہ السلام كے چہلم كے لئے آمادگی كے پروگراموں پر تبادلہ خيال كيا ہے۔
عراقی صوبہ واسط كے ادارہ وقف شيعہ كے انچارج كے مشير "صبيح نظيف العيساوی" نے "السومریۃ نيوز" سائٹ سے گفتگو كرتے ہوئے اس بارے میں كہا ہے كہ اس صوبہ واسط كی عزاداری كی انجمنوں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سالانہ سيمينار میں عراق كے مختلف پروگراموں اور فرقوں كی دينی شخصيات نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ سيمينار محمد العريفی كے حالیہ بيانات كی مذمت میں ايك عوامی اجتماع ہے اور درحقيقت یہ بہيودہ بيانات عراقی عوام كے مزيد اتحاد كا باعث بنے ہیں كيونكہ عراق كے تمام فرقوں اور اديان كے پيروكاروں نے ان اہانت آميز بيانات كی مذمت كی ہے۔
524677