بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "عيد بن محمد آل ثانی' نامی خيراتی انسٹیٹيوٹ سے وابستہ "شيخ عيد" نامی ثقافتی سنٹر كے شعبہ علمی پروگراموں كی نشريات كی كوششوں اور قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ ادارہ تبليغاتی اور ارشاد دينی كے تعاون سے یہ تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
دوحہ كے ثقافتی سنٹر "شيخ عيد" كے انتظامی امور كے انچارج "جاسم بن عبداللہ العلی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس تعليمی كورس میں قطر يونيورسٹی كے "تھيالوجی" كالج كے فقہ واصول گروپ كے استاد "حسن يشو" قطر نامور مفسر "محمد بن صالح العثيمين" كی تفسير قرآن كريم كے اصولوں كے بارے میں تدريس كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس تعليمی كورس میں علوم قرآن، اصول تفسير، آيات قرآن كے نزول كے اسباب، قرآنی سورتوں كے مكی اور مدنی میں تقسيم كا سبب، بنی اكرم(ص) پر قرآن كا نزول اور قرآن كريم كی تحرير كے مراحل جيسے گرانبہا موضوعات كی تعليم دے جائے گی۔
525493