بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ اور ايرانی صدر كے مشير "مہدی مصطفوی" نے ۱۷ جنوری كو سينيگال كے وزير ثقافت "سرين ممدو بوسولی" سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ سينيگال میں ايران كا ثقافتی ہفتہ جنوری كے آخری عشرے اور فروری كے پہلے بيس دن ڈاكار میں منعقد ہو گا۔
مہدوی مصطفوی نے اس ملاقات میں اس ملك كے استقلال كی گولڈن جبلی كی مناسبت سے اس ملك میں ايران كے ثقافتی ہفتے كے انعقاد كے بارے میں گفتگو كی ہے جيسے طرفين نے قبول كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم مختلف ثقافتوں اور تہذيبوں كا احترام كرتے ہیں اور اس ارتباط كو مضبوط كرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ايران معاشرے كے دينی، اخلاقی اور معنوی اصولوں كو اہميت ديتا ہے كيونكہ اس كا عقيدہ ہے كہ دين اور اخلاق بہت سے اقدار كی بنياد ہیں۔
525195