تاتارستان میں بہرے افراد كے لئے "اصول اسلامی كی تعليم" كے كورس كا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں بہرے افراد كے لئے "اصول اسلامی كی تعليم" كے كورس كا انعقاد

12:26 - January 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1875543
بين الاقوامی گروپ: يارڈم خيراتی انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" كی "سليمان" مسجد میں ۲۳ جنوری كو بہرے افراد كے لئے "اصول اسلامی كی تعليم" كے كورس كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے info-Islam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اشاروں كی زبان سے آگاہ اور بہرے افراد كے لئے دينی تعليمات كے اصول كے بارے میں كتابوں كی مصنفہ اور اسلامی علوم كی ماہر "ملكہ گلمود دينف" اس تعليمی كورس كی تدريس كے فرائض انجام دیں گی۔
اس تعليمی كورس میں وضو كا طريقہ، نماز كا طريقہ، اسلام میں حلال و حرام، روزہ كے مبطلات اور اسلام كی نظر دينداری كے اصول جيسے موضوعات كی اشاروں كے ذريعے تعليم دی جائے گی۔
525866

نظرات بینندگان
captcha