فلسطين میں مسلمانوں كی قبروں پر تجارتی اور تفريحی عمارتوں كی تعمير

IQNA

فلسطين میں مسلمانوں كی قبروں پر تجارتی اور تفريحی عمارتوں كی تعمير

12:25 - January 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1875554
بين الاقوامی گروپ: صہيونی حكومت نے اپنے حالیہ اسلام مخالف اقدام كے تحت مقبوضہ فلسطين كے شہر "يافا" كے مسلمانوں كی قبروں پر تفريحی عمارتیں اور ہوٹل تعمير كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قدس شريف كے بعد "يافا" فلسطين كا دوسرا تاريخی شہر ہے اور صہيونی حكومت نے "مسجد مقدس" كے ساتھ واقع شہر كے تاريخی قبرستان پر تجارتی عمارتیں اور ہوٹلز بنانے كا فيصلہ كيا ہے۔
یہ قبرستان "مملوكيوں" كے دور كی نشانی ہے اور تاريكی لحاظ سے بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
ياد رہے كہ يافا شہر كا ہيلٹن ہوٹل بھی "عبد نبی" اسلامی قبرستان پر تعمير كيا گيا ہے اور اسی طرح "تل ابيب" يونيورسٹی بھی مسلمانوں كی قبروں پربنائی گئی ہے۔
525901

نظرات بینندگان
captcha