بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے المصطفی(ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی سے وابستہ ہيومينیٹز انسٹیٹيوٹ كے شعبہ قرآن وحديث كی جانب سے غير ايرانی طلباء كے لئے منعقد ہو رہے ہیں۔
ان مقابلوں میں حصہ لينے كا شوق ركھنے والے طلباء ۳۰ جنوری تك اس انسٹیٹيوٹ كے شعبہ قرآن وحديث كی طرف رجوع كر سكتے ہیں۔
یہ مذكورہ مقابلے، حديث كساء، دعائے مكارم الاخلاق اور نہج البلاغہ كے ايك سے پانچویں خطبے تك كی بنا پر منعقد ہوں گے۔
526706