بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہالينڈ كی حزب آزادی كے سربراہ اور بانی گيرٹ وايلڈرز كو ہالينڈ كے مسلمانوں كی اہانت اور اسلام كے پيروكاروں كے خلاف نفرت ايجاد كرنے كی بنا پر عدالت میں پيش كيا گيا ہے۔
عدالت میں اس ہالينڈی سياستدان كو سزا ہونے كی صورت میں حد اكثر ۱۶ مہينے جيل اور ۱۰ ہزار يورو كا جرمانہ كی سزا سنائی جائے گی۔
دوسری جانب وايلڈرز نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نے فقط بيان اور عقيدے كی آزادی میں اپنے حق كا استفادہ كيا ہے۔
526499